ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان، روس کے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا

ہندوستان، روس کے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا

Wed, 10 May 2017 20:34:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 10 /مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور روس نے یکم جون کو وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے جا رہی سالانہ سربراہی میٹنگ سے پہلے آج غیر فوجی جوہری، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف علاقوں میں اپنے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔وزیرخارجہ سشما سوراج نے روس کے نائب وزیر اعظم دمتری روگوجن کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد کہاکہ ہم نے غیر فوجی جوہری، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر علاقوں میں اپنے تعاون کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دو طرفہ تعلقات سے وابستہ اہم مسائل کے حل کے لیے اہم پلیٹ فارم ’انڈیا -رشیا انٹر گورنمٹل کمیشن آن ٹریڈ، اکنامک اینڈ کلچرل کوآپریشن(آئی آر آئی جی سی ٹی ای سی)کے دوران دونوں فریقوں نے مختلف اہم دو طرفہ پہلوں کے نفاذ کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔سشما اور روگوجن نے مودی اور پوتن کے درمیان اگلے ماہ روس میں ہونے جا رہی سالانہ سربراہی میٹنگ کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 


Share: